Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رونالڈو نے غیر اخلاقی حرکت کی ہے، کارروائی کی جائے‘ الشباب کلب کا دعوی

’رونالڈو سے منسوب غیر اخلاقی حرکت کو ٹی وی چینلز کے کیمروں نے نہیں دیکھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی فٹبال لیگ کی ضابطہ اخلاق کمیٹی نے النصر فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سے الشباب کلب کی طرف سے موصول ہونے والی شکایت کے متعلق وضاحت طلب کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ضابطہ اخلاق کمیٹی نے رونالڈو سےالنصر اور الشباب کے میچ کے دوران ان سے منسوب غیر اخلاقی حرکت کے متعلق وضاحت آج بدھ تک جمع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ النصر اور الشباب کے میچ کے دوران رونالڈو سے منسوب حرکت کو الشباب کی طرف سے غیر اخلاقی قرار دیا گیا ہے جبکہ دیگر فٹبال شائقین اسے گول کرنے پر خوشی کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔
ضابطہ اخلاق کمیٹی نے الشباب کی طرف سے درج شکایت پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ مذکورہ حرکت کے شاہدین کو بلایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رونالڈو سے منسوب غیر اخلاقی حرکت کو ٹی وی چینلز کے کیمروں نے نہیں دیکھا مگر شائقین میں سے کسی نے اپنے موبائل کیمرے سے محفوظ کیا ہے۔

شیئر: