Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
جمعرات کی صبح ہونے والے اس ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کئی علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور ان کے حوالے سے سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: