Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشقوں کا اختتام، سعودی عرب سمیت دوست ممالک کی شرکت

ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مشق 2024 کی کھاریاں کینٹ میں اختتامی تقریب ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔
جمعرات کو آئی ایس پی آر کی جنب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق 60 گھنٹے کی سخت ’پیٹرولنگ مشق کا مقصد جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا۔
مشق میں پاک فوج کی سات ٹیموں اور دوست ممالک بشمول بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکہ، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، مملکت سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔
یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقے میں 25 سے 27 فروری 2024 تک کی گئی۔ گذشتہ برسوں کے دوران اس مشق نے دوست ممالک کے لیے ایک انتہائی مسابقتی پیشہ ورانہ فوجی سرگرمی کے طور پر بہت اہمیت حاصل کی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشق کے مختلف مراحل کے دوران ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی اور ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ یہ مشق صحیح فورم ہے جو مناسب طور پر پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور تمام حصہ لینے والے فوجیوں کی حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے، اور جنگ کے بدلتے ہوئے کردار کے سامنے انتہائی ضروری ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس مقصد کے لیے پاکستانی فوج کردار، جرأت اور قابلیت کی بھرپور صفات رکھتی ہے جو کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے جوانوں نے بھرپور طریقے سے دکھائی ہیں۔‘
آخر میں آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے ممالک کے بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور اس کے پیشہ ورانہ طرز عمل کو سراہا۔

شیئر: