Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ریجن سعودی قہوے کی کاشت کے لیے مشہور

ریجن میں سالانہ 650 ٹن قہوے کی کاشت ہوتی ہے (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں جازان ریجن کافی (قہوے)  کی کاشت کے حوالے سے مشہورہے۔ علاقے میں سالانہ قہوے کی پیداوار 650 ٹن ہوتی ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جازان ریجن کی الدایر کمشنری اور بنی مالک کے علاقے کی زمین قہوے کی کاشت کے لیے بہترین مانی جاتی ہے۔
جازان کے الدایر گورنریٹ میں  کافی کے 1100 فارم ہیں  جن میں درختوں کی تعداد  2 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ ہے۔
  مملکت میں تقریبا 3 ہزار کافی فارمز ہیں ، ایک اندازے کے مطابق مجموعی درختوں کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ  ہیں جبکہ  سالانہ  پیداوار 1800 ٹن ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جازان میں ہونے والے کافی فیسٹیول کا افتتاح نائب  وزیربرائے ماحولیات، پانی و زراعت نے کیا تھا۔  میلے میں جازان اور اطراف کے علاقے کے کسانوں نے اپنے فارمز میں کاشت کی جانے والی’ کافی ‘ کو متعارف کرانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا تھا۔
اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (فاؤ) کا کہنا ہے کہ مملکت میں تیار ہونے والی کافی انتہائی منفرد اور اعلی معیار کی ہے۔
 سعودی قہوہ (کافی) عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے بعد یہاں کے کاشتکاروں اور اس پیشے سے منسلک افراد کو کے لیے روزگار کے نئے ذرائع بھی میسر آئیں گے۔
اس حوالے سے جازان ترقیاتی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کافی کی پیداوار بڑھانے کے لیے کسانوں کو مملکت  کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کی مقدار بڑھائی گئی ہے جس خاطرخواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: