Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکس (ٹوئٹر) کی ’بلاجواز بندش‘ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع

شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب
وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو ’میثاق مفاہمت‘ کی دعوت

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی، ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لوٹ آیا

’قیدی نمبر 804 اور قیدی نمبر 420‘، انتخاب سے قبل ایوان میں کیا ہوتا رہا؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایکس کی بندش کے خلاف مشتاق احمد خان کی سینیٹ میں قرار داد جمع
 جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس اور وقت فوقتاً انٹرنیٹ کی سہولت معطل کرنے کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کروائی ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان نے اپنی قرارداد میں کہا ہے کہ ’پہلے 8 فروری کو الیکشن کے روز موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی جس نے انتخابی عمل کو مشکوک بنا دیا۔ اب گزشتہ دو ہفتوں سے ایکس کو غیر اعلانیہ طور پر بلاجواز بند کر کے رکھا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 18 اور 19 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کے اظہار رائے کی آزادی پر پابندی عائد ہوتی ہے اور ڈیجیٹل حقوق پامال ہوئے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’ایکس پر پابندی کا جابرانہ، غیرقانونی اور فسطائیت زدہ قدم فوراً واپس لے۔‘
شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ گوادر کا کریں گے 
نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ بلوچستان کے بارشوں سے متاثرہ ضلع گوادر کا کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف منگل کو گوادر پہنچیں گے۔ ’شہباز شریف بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے گے۔‘
وزیر اعظم متاثرین کے لیے امدادری پیکج کا اعلان کریں گے۔

حکومتی ارکان کے پاس جو مینڈیٹ ہے وہ چوری شدہ ہے: عمر ایوب

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ حکومت فارم 47 کی بنیاد پر بننے جا رہی ہے، انہیں معلوم ہے کہ ان کے پاس جو مینڈیٹ ہے وہ چوری شدہ ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’فارم 45 کے ایم این اے آتے تو آج ہماری تعداد 180 ہوتی۔ ریزرو سیٹ ملا کر ہماری تعداد 200 سے زائد تھی۔‘
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ’اس حکومت میں آئیڈیالوجی ہی نہیں ہے۔ یہاں پر مسلم لیگ ن اور دیگر پارٹیوں کے ایم این ایز فارم 47 کی پیداوار ہیں۔‘
عمر ایوب نے کہا ’ہم اس وقت تک کھڑے رہیں گے جب تک عمران خان وزیر اعظم کا حلف نہیں اٹھا لیتے۔​‘
عمر ایوب کی تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے اراکین نے گھڑی چور کے نعرے لگائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے وزیراعظم منتخب

Caption

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 201 ووٹ لے کر پاکستان کے 24ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کی جانب سے شہباز شریف دوسری مرتبہ وزارت عظمٰی کے امیدوار تھے، جبکہ سنی اتحاد کونسل نے عمر ایوب کو وزارت عظمٰی کا امیدوار بنایا تھا۔

شیئر: