Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ ایئرپورٹ پر پہلا الیکٹریکل کار چارجنگ سینٹر

مطارات کمپنی مملکت کے تمام ہوائی اڈوں کے انتظامات کی ذمہ دار ہے (فوٹو ایس پی اے)
وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر نے الباحہ ایئرپورٹ پر قائم کیے جانے والے پہلے بجلی سے چلنے والا کار چارجنگ سینٹر کا معائنہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق بجلی سے چلنے والی کاروں کا چارجنگ سینٹر الباحہ کے کنگ سعود ایئرپورٹ پر قائم کیا گیا ہے۔ چارجنگ اسٹیشن مطارات گروپ آف کمپنی کے ماتحت ہے۔
چارجنگ سینٹر کے معائنے کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ کے ہمراہ گروپ آف کمپنی کے سی ای او انجینیئر علی مسرحی بھی  موجود تھے۔

بجلی سے چلنے والی کاروں سے کاربن فری ماحول قائم ہوگا(فوٹو ایس پی اے)

 اس موقع پر کمپنی کا موقف بیان کرتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ  الیکٹریکل کار چارجنگ سینٹر ملکی معیشت میں اہم ثابت ہوگا ۔ الیکٹریکل کاروں سے کاربن فری ماحول قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (ٹی جی اے) نے کار رینٹل کمپنی میں متعدد لوسیڈ کاریں سپانسر کی ہیں۔
واضح رہے کہ مطارات  گروپ آف کمپنی مملکت کے 22 مقامی اور بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے انتظامات کی ذمہ دار ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: