Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں 91.36 ارب ڈالر

اس شعبے میں ہرسال اوسطا 5.37 فیصد اضافہ متوقع ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں تعمیراتی شعبے کا حجم آئندہ پانچ برسوں میں 70 ارب ڈالر سے بڑھ کر 91.36 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔
سبق ویب  کے مطابق 2024 سے 2029 تک اس شعبے میں ہرسال اوسطا 5.37 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ 
’ریسرچ اینڈ مارکیٹس‘ کے مطابق سعودی عرب میں 2022 کے دوران تعمیر کی جانے والی بلڈنگز کی تعداد میں 3.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مملکت گزشتہ چار برسوں میں مشرق وسطی اور شمالی افریقہ ریجن کی مضبوط مارکیٹوں میں سرفہرست ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2022 تک مملکت کا مارکیٹ شیئر 35 فیصد رہا جبکہ ریجن میں 87 ارب ڈالر میں سے سعودی عرب نے 31 ارب ڈالر کے معاہدے حاصل کیے ہیں۔  
دوسری جانب اقتصادی میگزین ’ریڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2021 سے 2025 کے درمیان شروع کیے جانے والے منصوبوں کی متوقع مالیت 569 ارب ڈالر ہوگی جبکہ 2021 سے 2022 کے درمیان 85 ارب ڈالر کے منصوبوں مکمل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے سعودی عرب وژن 2030 کے تحت پرائیوٹائزیشن اور معاشی تنوع کے ہدف پر کام کررہا ہے اور اس ضمن میں نیوم، قدیہ، بحر احمر سمیت کئی تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ مملکت میں سب سے زیادہ تعمیراتی مواقع ہیں۔

شیئر: