Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی ادارہ صحت نے جدہ کو  ’صحت مند شہر‘ قرار دے دیا

وزیر صحت نے ڈبلیو ایچ او کا سرٹیفکیٹ نائب گورنر کے حوالے کیا (فوٹو، ایکس)
عالمی ادارہ صحت  کی جانب سے جدہ  کو مشرق وسطی کی سطح پر پہلا بڑا ’ صحت مند شہر‘ قرار دیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق نائب گورنر مکہ مکرمہ ریجن شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو وزیر صحت فہد الجلاجل نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایکریڈیشن سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔
اس موقع پر شہزادہ سعود نے کہا کہ رب کریم کے فضل وکرم اور مملکت کی اعلی قیادت کے دانشمندانہ اقدامات اور فیصلوں سے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔
اس حوالے سے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ہر موقع پر مثالی تعاون کیا اور پرخلوص طریقے سے امور کو انجام دیا۔

شیئر: