Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجار پورٹل پر کرایہ نامہ دوسرے کے نام منتقل کرنا ممکن؟

کرایے کا معاہدہ ایک دن سے 30 برس تک کیا جاسکتا ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی ریئل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی نے ایجار پورٹل پر نئی سہولیات کا اعلان کیا ہے جس میں کرایہ کے معاہدوں میں 30 سال تک توسیع اور نئے کرایہ دار کو معاہدہ کی منتقلی شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق کمرشل اور رہائشی کرایے کے معاہدے کی مدت ایک دن سے لے کر 30 سال سے زائد تک کرائی جا سکتی ہے جبکہ رہائشی کرایے کے معاہدے میں دوران مدت کرایہ دار کانٹریکٹ سے دستبردار ہو کر اپنی جگہ نئے کرایہ دار کو وہی کانٹریکٹ منتقل کر سکتا ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا کہ معاہدہ ختم کیے بغیر اس سے دستبرداری کی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام اطراف کو اعتماد میں لینا اور مالک مکان، اصل کرایہ دار اور نئے کرایہ دار کے درمیان تمام معاملات ’ایجار‘ پورٹل کے ذریعے پورا کرنا ضروری ہو گا، جبکہ نئی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں پہلے سے مصدقہ کانٹریکٹس کی شقیں برقرار رہیں گی۔
علاوہ ازیں کانٹریکٹ منتقلی سے قبل ’ایجار‘ پورٹل پر معاہدے کی شقیں صحیح ہونے اور ان پر عملدرآمد کرنے کا اقرار ضروری ہو گا تاہم سہولت سے فائدہ اٹھانے کی صورت میں کانٹریکٹ کی تفصیلات اور اس کی تصدیق کے تمام معاملات کے ذمہ دار کانٹریکٹ میں شامل افراد ہی ہوں گے، جبکہ معاہدہ منتقلی کی درخواست قبول ہونے کے بعد اس کی فیس کی واپسی ممکن نہیں ہو گی۔

شیئر: