Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں خاندان کے اوسط اخراجات میں 40 فیصد اضافہ

قیمتوں میں کمی خریداری میں اضافے کی بڑی وجہ ہے (فوٹو: عاجل)
مارکیٹنگ اور خریداری پیٹرن کے ماہر احمد عجینہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سعودی فیملیز کے اوسط اخراجات میں 40 فیصد اضافہ ہوجاتا ہے۔
الاخباریہ سے بات کرتے ہوئے احمد العجینہ کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک کے دوران مختلف طبقات کی خریداری کے رویوں فرق دیکھنے میں آتا ہے، تاہم مجموعی طور پر خریداری کا رجحان 40 فیصد بڑھ جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا تحقیق کے دوران 65 فیصد افراد کا کہنا تھا سیزن اور دیگر رعایتی پیشکشوں نے قوت خرید میں اضافہ کیا ہے۔ قیمتوں میں کمی خریداری میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
اس سے قبل ایک سروے میں بتایا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران روزمرہ کی عادات میں تبدیلی خریداروں کو نئے برانڈز اور مصنوعات کی دریافت کے لیے زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

شیئر: