Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کے کون سے دروازے عمرہ زائرین کےلیے مختص ہیں؟

حرم کی پہلی منزل تک جانے کے لیے باب ملک فہد کی لفٹ کو استعمال کیا جا سکتا ہے
سعودی عرب میں حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک میں مسجد الحرام کے کچھ دروازے اور ایکسکلیٹرز عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کی ہیں۔
عکاظ کے مطابق اتھارٹی نے باب ملک عبدالعزیز، باب ملک فہد، باب العمرہ اور باب السلام عمرہ زائرین کے لیے مخصوص کیے ہیں۔
علاوہ ازیں عمرہ زائرین دروازہ نمبر 88 کے علاوہ 85 سے 93 تک کسی بھی دروازے سے مسجد الحرام میں داخل ہوسکتے ہیں، جبکہ اجیاد، شبیکہ اور ملک فہد ایکسکلیٹرز بھی عمرہ زائرین کے لیے مخصوص ہیں۔
حرم کی پہلی منزل تک جانے کے لیے باب ملک فہد کی لفٹ کے علاوہ شبیکہ اور عثمان پل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
دوسری منزل پر الارقم ایکسکلیٹر، باب العمرہ، اجیاد اور المروہ لفٹس کے ذریعے جانا ممکن ہوگا، جبکہ چھت معذور عمرہ زائرین کے لیے مخصوص ہوگی۔

شیئر: