Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الہلال کلب نے مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ایشین چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل میں اتحاد کلب کو دو گول سے شکست دے دی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی الہلال فٹبال کلب نے ایشین چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں اتحاد کلب کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
عرب نیوز کے مطابق الہلال کلب اپنی اس 28 ویں کامیابی سے مسلسل فتوحات کا عالمی ریکارڈ قائم کر کے چیمپینئز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
قبل ازیں سب سے زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ 2016/17 کے سیزن میں ویلش ٹیم دی نیو سنیٹس کلب نے مسلسل 27 کامیابیوں سے قائم کر رکھا تھا۔
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں چار مرتبہ کی ایشین چیمپیئن کلب اور گذشتہ سال کی رنر اپ ٹیم کے یاسر الشہرانی اور برازیل کے میلکم نے گول کیے۔
الہلال کلب اس وقت چیمپیئنز لیگ کے اپنے گذشتہ نو میچز جیت چکی ہے اور سعودی پرو لیگ میں 12 پوائنٹس کے ساتھ برتری قائم کیے ہوئے ہے۔

شیئر: