Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے شعبے میں نجی سرمایہ کاری 80 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف

سعودی نائب وزیر سیاحت شہزادی ھیفا بنت محمد بن سعود کا کہنا ہے کہ’ مملکت میں سیاحت کے فروغ کے لیے جامع منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے۔‘
سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے نجی شعبے میں تقریبا 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شہزادی ھیفا نے امریکی نیٹ ورک  بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آئندہ دو برسوں میں اس صنعت کے فروغ کے لیے ڈیرھ سے دو لاکھ ہوٹل کمروں کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو بہتر سہولت فراہم کی جاسکے۔‘
شہزادی ھیفا نے مزید کہا ’ مملکت کا ہدف ہے کہ اس سال اس شعبے سے آمدنی 85 ارب ڈالر تک اضافہ کیا جائے۔ گزشتہ برس 2023 میں سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 66 ارب ڈالر تھی۔‘
’اس شعبے میں جی ڈی پی میں موجودہ شراکت 4.5 فیصد ہے جبکہ وزارت کا ہدف ہے کہ سال 2030 تک اسے بڑھا کر 10 فیصد کردیا جائے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن کے مطابق سال 2030 تک سالانہ 150 ملین سیاحوں کی مملکت آمد کا ہدف مقرر کیا ہے جس کے لیے وزارت سیاحت جامع منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے۔‘
’مملکت میں سیاحت و تفریح کے فروغ کے لیے میگا پروجیکٹس پرترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے جن میں ’القدیہ تفریحی سٹی‘ جیسے منصوبے شامل ہیں۔‘
علاوہ ازیں سال 2034 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کا عظیم منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’مملکت کا ہدف ہے کہ سال 2030 تک اس شعبہ میں نجی سرمایہ کاری کو بڑھا کر 80 ارب ڈالر تک پہنچا دیا جائے۔‘

شیئر: