Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قد لمبا کرانے کی سرجری، ترکیہ میں سعودی شہری کی ہلاکت کی تحقیقات

آپریشن کے بعد فزیو تھراپی کے مراحل کا آغاز کیا گیا تھا ( فائل فوٹ:و العربیہ)
سعودی شہری ترکیہ میں قد لمبا کرانے کے مراحل کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ترکیہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا جہاں 18 فروری کو اس کا پہلا آپریشن ہوا بعدازاں فزیو تھراپی کے مراحل کا آغاز کیا گیا تھا۔
العربیہ اور سبق نیوز نے ترکیہ کے نیوز چینل ’ٹی 24 ‘ کے حوالے سے بتایا کہ استنبول میں پبلک پراسیکیوشن آفس واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے طبی کمیٹی کے حوالے سے کردیا۔ پولیس نے سعودی شہری کا میڈیکل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا جس میں علاج کی وڈیو فوٹیج شامل ہے۔
واضح رہے معروف سرجنوں کی رائے میں قد لمبا کرنے کے آپریشن کے مراحل انتہائی پیچیدہ ہوتے ہیں جن میں بعض اوقات مریض کو جسمانی اور نفسیاتی خطروں کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

شیئر: