Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں افطار سے قبل ٹریفک خلاف ورزیوں کی نگرانی

ٹریفک پولیس نے مختلف شاہراہوں پر افطار کے وقت موجودگی بڑھادی ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹریفک پولیس نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر افطار کے وقت اپنی موجودگی بڑھادی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق اس کا مقصد جنرل سیفٹی پر اثرانداز ہونے والی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور کنٹرول کو یقینی بنانا ہے۔
 ریاض پولیس نے رمضان کے دوران متعدد خلاف ورزیوں پر چالان کیے۔
ایک گاڑی کا ڈرائیور بیک وقت تیز رفتاری، غیر قانونی طریقے سے اوور ٹیک اور روڈ لین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔
علاوہ ازیں تیز رفتاری اور دوسری گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنے پر بھی جرمانے کیے گئے۔

شیئر: