Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو ازبکستان کے صدر کا مکتوب موصول

دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی ووزیراعظم عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف کا دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات سے متعلق ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ازبکستان کےاول نائب وزیر برائے امور خارجہ بہرام جان علیوف نے پیر کو ریاض میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

شیئر: