Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم مکی شریف کے ’المکبریہ‘ سے اذان اور اقامت کی روح پرور صدائیں

ہر نماز کے لیے تجربہ کار مؤذن کے ساتھ  ایک متبادل موجود رہتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد الحرام میں المکبریہ وہ جگہ ہے جہاں سے مؤذن اپنی روح پرور آواز میں اذان دیتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق صدیوں سے حرم مکی کے المکبریہ سے پانچ وقت کی نماز کے لیے اذان اور اقامت کے ساتھ رکوع اور سجود  کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

المکبریہ وہ جگہ ہے جہاں سے مؤذن حضرات اذان دیتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

المکبریہ کو جدید ٹیکنالوجی سے مزین کیا گیا ہے جس کے باعث مؤذن کی آواز حرم شریف کے اندر اور آس پاس لاکھوں مومنین کو نماز کے لیے بلانے میں جدید ٹیکنالوجی خاص اہمیت رکھتی ہے۔
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ مؤذن اذان سے ایک گھنٹہ پہلے المکبریہ کے اندر پہنچ جاتے ہیں۔ ہر نماز کے لیے تجربہ کار مؤذن کے ساتھ  ایک متبادل موجود رہتا ہے۔
حرمین کی جنرل پریزیڈنسی کی نمائندگی ائمہ اور مؤذن امور کی کمیٹی کرتی ہے جو خصوصی نظام الاوقات طے کرتی ہے جس میں مؤذن حضرات اذان اور اقامت کے درمیان متبادل کے طور پر موجود ہوتے ہیں۔

ائمہ اور مؤذن امور کی کمیٹی خصوصی نظام الاوقات طے کرتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

حرم مکی شریف کا المکبریہ کیبن کئی مراحل سے گزر چکا ہے۔ 1337 ہجری (1958) میں حرم شریف کی ابتدائی توسیع میں اس کی جگہ تبدیل کی گئی۔
1383 ہجری تک زمزم کے کنویں کے اوپر ’مقام شافعی‘ پر منتقل کیا گیا اور پھر1397 ہجری میں تعمیر مکمل ہونے تک کعبہ کے جنوبی مطاف میں منتقل کیا گیا۔
 
حرم مکی شریف کے ’المکبریہ‘ سے اذان اور اقامت کی روح پرور صدائیں

شیئر: