Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام کی چھت پر معمر اور معذور افراد کو طواف کی سہولت کےلیے گالف کارٹس

گالف کارٹس کی سہولت محدود وقت کےلیے فراہم کی جاتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام میں معمر اور بیمار زائرین کے لیے مخصوص گالف کارٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
اس کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت سے طواف کرایا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی طور پر 50 گالف کارٹ فراہم کی گئی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق گالف کارٹ کی سہولت محدود وقت کےلیے فراہم کی جاتی ہے جو شام 4 سےصبح کے 4 بجے تک ہے۔


گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے، 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)

گاڑی کا فی کس کرایہ 25 ریال ہے۔ ہرگاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
 بکنگ کے انتظامات مسجد الحرام کے مختلف دروازوں پرکیے گئے ہیں جن میں باب اجیاد کی سمت میں موجود برقی زینے، شاہ عبدالعزیز گیٹ اور عمرہ گیٹ کے سمت موجود لفٹ شامل ہے,
ان مقامات سے گالف کارٹ کی بکنگ کرانے کے بعد وہاں سے لفٹ کے ذریعے مسجد الحرام کی چھت پر پہنچ کرگاڑی کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

شیئر: