Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخ ایک دن میں پانچ ریال بڑھ گئے

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.87 ریال رہی ہے (فوٹو: عاجل)
 سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 21 مارچ کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں پانچ ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 232.87 ریال رہی۔
بدھ کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 227.52 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 266.13 ریال، 22 قیراط ایک گرام 243.96 اور 18 قیراط 199.60 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,235.52، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.341.97 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,554.88 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 267,995 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: