Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی سی سی اور ترکیہ آزاد تجارتی مذاکرات کا آغاز کریں گے

فریقین نے مذاکرات کےلیے مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: اخبار24)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)  اور ترکیہ نے آزاد تجارتی مذاکرات کے آغاز کےلیے ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔
جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے کہا ہے کہ مشترکہ بیان پر دستخط دونوں فریقوں کے درمیان گہری سٹریٹجک شراکت داری کی مضبوطی کا اشارہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ آزادانہ تجارت کے حوالے سے جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی اور ترکیہ کے وزیر تجارت ڈاکٹرعمر بولاط نے مشترکہ بیان پر دستخط کیے ہیں۔
 یہ طے پایا ہے کہ جی سی سی ممالک اور ترکیہ کے مابین آزاد تجارت کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے اور ان کی باریکیوں کا جائزہ لیا جائے۔
جاسم البدوی نے واضح کیا کہ مشترکہ بیان میں ترکی اور جی سی سی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا ہے تاکہ فریقین کے مابین اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ اضافہ کیا جاسکے۔

شیئر: