Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے افطار پیکٹس کی تقسیم

میقات قرن المنازل پر افطاری تقسیم کی جا رہی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ادارہ پراسیکیوشن طائف کی جانب سے میقات ’قرن المنازل‘ پر آنے والے عمرہ زائرین کے لیے افطار پیکٹس کی تقسیم کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ادارہ پراسیکیوشن کی ٹیموں نے ماہ رمضان المبارک کے دوران افطار پیکٹس کی تقسیم کا خصوصی اہتمام کیا۔
اس حوالے سے طائف ریجن کے ادارے کی ٹیموں نے مکہ جانے کے لیے میقات کے مقام پر بیس کیمپ قائم کیا ہے تاکہ وہاں آنے والے عمرہ زائرین اور دیگر مسافروں کو جو افطار کے وقت سے کچھ دیر قبل وہاں پہنچتے ہیں، کو افطار پیکٹس تقسیم کیے جا سکیں۔
واضح رہے مملکت کے تمام شہروں اور علاقوں میں ماہ رمضان المبارک کے دوران مسافروں کو افطاری تقسیم کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اس ضمن میں فلاحی تنظیموں کی جانب سے افطار کے وقت سے قبل پیکٹس تیار کیے جاتے ہیں جنہیں شاہراہوں اور چوکیوں پر آنے والے مسافروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

شیئر: