Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر متفق

دونوں ملکوں نے مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور بحرین نے ٹرانسپورٹیشن کے مستقبل، سڑکوں کی دیکھ بھال اور سیفٹی کے شعبے میں مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو بڑھایا جائے گا۔
سعودی  وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر جبکہ بحرین کے وزیر ٹرانسپورٹیشن اور کمیونیکیشن محمد بن ثامر الکعبی اور وزیر ورکس ابراہیم بن حسن الحواج نے معاہدے پر دستخط کیے۔
 مفاہمت کی یادداشتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹیشن، سڑک کی دیکھ بھال اور سیفٹی کے مستقبل کے شعبوں میں تعاون، تجربات کا تبادلہ، تربیتی پروگرام اور سیمیناروں کا انعقاد اور تحقیق و ترقی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح بن ناصر الجاسر نے منامہ میں بحرینی وزیر برائے ورکس ابراہیم بن حسن الحواج سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دورران دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: