Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے پہلے عشرے میں دس ملین کے قریب افراد کی مسجد نبوی آمد

رہنمائی کی خدمات سے ایک لاکھ 32 ہزارافراد نے فائدہ اٹھایا۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ حرمین شریفین)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران مجموعی طور پر 98 لاکھ 18 ہزار 474 زائرین اور نمازیوں کا مسجد نبوی میں خیرمقدم کیا گیا‘۔ 
خبررساں ادارے ا یس پی اے کے مطابق 26 ہزار 910 معمر اور معذور افراد نے فراہم کی جانے والی خصوصی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا۔ رہنمائی کی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 893 تک پہنچ گئی۔
 اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ 7 لاکھ 39 ہزار 702 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی‘۔ 
مسجد نبوی انتظامیہ نے ایک لاکھ 95 ہزار 800 زمزم کی بوتلیں تقسیم کیں جبکہ روزہ دارں میں 29 لاکھ 8 ہزار 530 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

شیئر: