Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے گودام میں آتشزدگی ، جانی نقصان نہیں ہوا

اطلاع ملتے ہی ٹیم روانہ کردی گئی۔ (فوٹو شہری دفاع ایکس اکاؤنٹ)
جدہ میں ایک گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عاجل ویب کے مطابق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے آتشزدگی کے حوالے سے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی متعدد فائرفائٹنگ یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل اہلکاروں نے فوری طورپراقدامات کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے روکنے کےلیے مخصوص فوم کا اسپرے کیا تاکہ دیگرآگ کے شعلے ملحقہ گودام تک نہ پہنچیں۔
شہری دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آگ پرقابوپانے کے بعد فائرفائٹنگ یونٹ اس مقام کو مکمل ٹھنڈا کرنے کے لیے مصروف ہیں بعدازاں آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کےلیے متاثرہ مقام کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔
واضح رہے شہری دفاع کی جانب سے گوداموں ، تجارتی مراکز اور دیگر عمارتوں میں فائرفائٹنگ سسٹم نصب کرانا ضروری ہے ایسا نہ کرنے پرخلاف ورزی درج کی جاتی ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تجارتی اداروں کے مالکان احتیاطی تدابیر پرسختی سے عمل کریں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: