Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زائرین کی خدمت کرکے سکون ملتا ہے، مسجد الحرام کے پاکستانی اہلکار

اپنے کام سے مطمئن اور خوش ہوں۔ (فوٹو الاخباریہ چینل)
مسجد الحرام  میں زمزم فراہم کرنے والے کارکنوں کے ساتھ چار دہائیوں سے کام کرنے والے غالب حسین کا کہنا ہے کہ  ’رمضان المبارک حرم شریف میں گزارنا اچھا لگتا ہے‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے  مسجد الحرام میں ادارہ فراہمی آب زمزم کے پاکستانی سپر وائزر غالب حسین نے بتایا کہ گزشتہ 40 برس سے مسجد الحرام میں زمزم فراہم کرنے کے شعبے سے منسلک ہوں۔
غالب حسین نے اپنے کام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ رمضان اور حج میں کام بڑھ جاتا ہے مگر کام سے فراغت کے بعد یہاں بیٹھ کر عبادت میں جو لطف ملتا ہے اسے لفظوں میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
غالب حسین نے کہا کہ پاکستان سے میرے علاقے کے آنے والے زائرین جب مجھے اچانک دیکھتے ہیں تو بے حد خوش ہوتے ہیں اورمجھے بھی ان سے مل کر بے حد خوشی ہوتی ہے ۔ اس طرح اپنے علاقے کی یادیں بھی تازہ ہو جاتی ہیں ۔
غالب کا کہنا تھا کہ یہاں مسجد الحرام میں زائرین کی خدمت کرکے ان کی دعائیں سمیٹتے ہیں۔  بہت سے زائرین اپنے احباب کے بچھڑ جانے یا راستہ بھول جانے کے حوالے سے پریشان ہوتے ہیں اور مشکل حل ہونے پر وہ ہمیں دعائیں دیتے ہوئے جاتے ہیں۔
غالب حسین کا کہنا تھا حرمین شریفین کے لیے سعودی حکومت نے مثالی اقدامات کیے ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنا حکومت کا اولین مقصد ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: