Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ کے سفر میں ممنوعہ اشیاء نہ لائیں، وزارت حج کا انتباہ

ممنوعپہ اشیاء لانے پر پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ پر آنے والے مسافر اپنے ہمراہ ممنوعہ اشیاء نہ لائیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ وہ تمام عمرہ زائرین جو کسی بھی راستے سے مملکت پہنچتے ہیں وہ اپنے ہمراہ مملکت میں ممنوعہ اشیاء  نہ لائیں ۔
ممنوعہ اشیا لانے والوں کو قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے وہ مشکلات کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔
وزارت کا مزید  کہنا تھا کہ  ممنوعہ اشیاء میں  لیزر و آتش بازی کا سامان، جعلی کرنسی اور غیر رجسٹرڈ ادویہ  وغیرہ شامل ہیں ۔ 
عمرہ کی غرض سے بیرون ملک سے آنے والے زائرین مملکت آمد سے قبل اس حوالے سے تسلی کرلیں کہ وہ جو ادویہ لا رہے ہیں وہ مملکت میں منع تو نہیں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ کسی انجان شخص سے کوئی چیز وصول نہ کریں کیونکہ اس طرح بھی وہ مصیبت میں آسکتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: