Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں متاثر نوجوان کے لیے 50 ہزار درہم کا معاوضہ

حادثے میں ملوث خاتون  کمپنی کی انشورڈ کار چلارہی تھیں (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں دبئی سول کورٹ نے ایک انشورنس کمپنی کو حادثے میں متاثر نوجوان کو 50 ہزار درہم معاوضے کے طور پر ادا کرنے کا پابند بنایا ہے۔
حادثے میں ملوث ایک خاتون  کمپنی کی انشورڈ کار چلارہی تھیں۔
 عدالت نے انشورنس ڈسپیوٹ سیٹلمنٹ اینڈ ریزولوشن کمیٹی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق متاثرہ نوجوان نے کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کرتے ہوئے 20 لاکھ درہم معاوضے اور کار ڈرائیور پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس کا موقف تھا کہ کمیٹی کے فیصلے سے اس نقصان کی تلافی نہیں ہوئی کیونکہ وہ ایک سپورٹس  کلب کے ساتھ  معاہدہ کیے ہوئے تھا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ گاڑی حادثے کے وقت انشورڈ تھی۔ انشورنس کمپنی معاوضے کی ادائیگی کی ذمہ دار ہے۔
متاثرہ نوجوان نے اپیل میں زیادہ معاوضے، وکیل کے محنتانے اور عدالتی اخراجات کی مد میں رقم کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تمام شواہد کے بعد انشورنس سیٹلمنٹ کمیٹی کے جاری فیصلے کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا زخمی نوجوان کی طرف سے فراہم کردہ دستاویز سے کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے جو معاوضے کی رقم میں ترمیم کرنے یا فیصلے کی تبدیلی میں معاون بن سکیں۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: