Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب بیجنگ بک فیئر میں مہمان خصوصی ہوگا

دونوں ملکوں نے مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
 بیجنگ بک فیئر 2024 میں سعودی عرب مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کرے گا۔ بک فیئر 19 سے 23 جون 2024 تک منعقد کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق بک فیئر کے حوالے سے سعودی عرب کی جانب سے لٹریچر، اشاعت اور ترجمہ اتھارٹی اور چینی نیشنل گروپ برائے اشاعت میں مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
معاہدے پر دستخط کے موقع پر سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ  اور چینی حکام بھی موجود تھے۔
بک فیئر میں شرکت کے موقع پر مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرنے کےلیے مختلف نوعیت کی معلوماتی سرگرمیاں بھی پیش کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں سعودی لٹریچر اور کلچر کو متعارف کرانے کے لیے ترجمہ شدہ کتب بھی بک فیئر میں وزیٹرز کے لیے فراہم کی جائیں گی۔
چینی دارالحکومت بیجنگ کے بعد 26 سے 30 جون 2024 تک سیول میں منعقدہ انٹرنیشنل بک فیئر میں بھی سعودی عرب شرکت کرے گا۔

شیئر: