Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ یونان میں ’واریر انیوکس 2024‘ میں شرکت کرے گی

متعدد دوست اور برادر ممالک کے یونٹس بھی شرکت کریں گے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ وزارت دفاع)
سعودی فضائیہ کے دستے یونان میں اپریل میں ہونے والی فضائی مشقیں ’واریراینوکس 2024 ‘ میں شرکت کریں گے۔
فضائی مشقوں میں متعدد دوست اور برادر ممالک کی ائیرفورسز کے یونٹس بھی شرکت کریں گے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی فضائیہ کے چیف کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز نے اس حوالے سے تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل شاہ فہد ایئربیس پرمشق کی جائے گی۔
کمانڈر ترکی بن بندر نے مشقوں میں شرکت کے لیے جانے والے دستے کے کمانڈر سے تیاریوں کے حوالے سے دریافت کیا۔ انہوں نے مشقوں کا بھی معائنہ کیا۔
انہوں نے ’ واریراینوکس ‘ مشقوں کے حوالے سے بتایا کہ’ براعظم یورپ کی سطح پر ہونے والی اپنی نوعیت کی انتہائی اہم مشقیں ہیں جس میں سعودی فضائیہ اپنے 6 ٹائیفون طیاروں اور اس کے مکمل یونٹ کے ساتھ شرکت کرے گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’مشقوں کا مقصد فضائیہ کے یونٹس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا اور باہمی تجربات کے تبادلہ سے استفادہ کرنا ہے۔‘

شیئر: