Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: اقوام متحدہ کے مشن کا ’مسام‘ ہیڈکوارٹر کا دورہ

یمن باردوی سرنگیں ہٹائے جانے کے سنگین بحران سے نمٹ رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے سعودی منصوبے ’مسام‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصینی  سے عدن میں پراجیکٹ ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کے مشن نے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں مائن ایکشن پروجیکٹ سروسز کے مشیر چارلس فریزبی اور باردوی سرنگوں کے ماہر جاوید حبیب اللہ کے ساتھ بات چیت کے دوران اسامہ القصیبی نے بارودی سرنگوں کے باعث علاقے کے رہائشیوں پر پڑنے والے اثرات پر بات چیت کی۔
اس موقع پر یمن میں بارودی سرنگوں کے بحران سے نمٹنے میں بین الاقوامی حمایت کی کمی  کا ذکر کرتے ہوئے کلیئرنس آپریشن کے لیے فنڈز کی فوری ضرورت کی نشاندہی کی گئی۔
اسامہ القصیبی نے کہا کہ ’ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو باردوی سرنگیں بچھانے سے باز رکھنے پر مجبور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’انہیں چاہیے کہ بین الاقوامی انسانی قانون پر عمل کرتے ہوئے باردوی سرنگیں بچھائے جانے کی نشاندہی کے لیے نقشے مہیا کریں۔‘
اقوام متحدہ کے مشن کو یمن کے ایگزیکٹو مائن ایکشن سینٹر کے اشتراک اور یمنی شہریوں کی مدد سے باردوی سرنگیں ہٹائے جانے کی کامیاب کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ مملکت کے اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بارے میں خبریں ہفتہ وار بنیادوں پر میڈیا کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔

مسام کے مؤثر اور منظم  طریقہ کار کی تعریف کی گئی۔ فوٹو عرب نیوز

مسام منصوبے کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر نے یمن میں پراجیکٹ ورکرز کے ذریعے استعمال کی جانے والی آپریشنل حکمت عملیوں اور تکنیکس کے بارے میں یو این وفد کو وضاحت کی۔
چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر نے یمن کی نو گورنریٹس سے بارودی سرنگوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے پروجیکٹ ٹیموں کے طریقہ کار کی تفصیلات بتائیں۔
یمنی شہریوں کی حفاظت، بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے اور جنگ کے طویل خطرات کو دور کرنے میں پروجیکٹ مسام ٹیموں کے انتہائی مؤثر اور منظم  طریقہ کار کی تعریف کی گئی۔

بارودی سرنگوں کے خطرات ختم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ فوٹو عرب نیوز

چارلس فریزبی  نے اتفاق کیا کہ یمن باردوی سرنگوں اور آئی ای ڈیز (دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد) ہٹائے جانے کے سنگین بحران سے نمٹ رہا ہے۔
بارودی سرنگوں کے خطرات ختم کرنے اور یمن کے تمام علاقوں میں زندگی معمول پر لانے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

شیئر: