Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں ٹریفک حادثہ، ماں اور تین بیٹیاں ہلاک، گیارہ سالہ بیٹا بچ گیا

حادثے میں بچ جانے والے بچے نے تفصیلات بیان کی ہیں ( فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب کے شہر دمام کے علاقے العروبہ میں ٹریفک حادثے میں ماں اور اور تین بیٹیاں ہلاک ہوگئیں جبکہ گیارہ سالہ بیٹا بچ گیا۔
حادثے میں بچ جانے والے گیارہ سالہ ترکی احمد الزہرانی العربیہ چینل کو اس خوفناک حادثے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔
ترکی احمد الزہرانی نے بتایا ’ایک ٹرک نے اچانک اپنا رخ تبدیل کیا اور مڑ کر ہماری گاڑی کے عقبی دروازے ٹکرا گیا۔‘
ترکی احمد الزہرانی کا کہنا تھا کہ ’صبح اپنی والدہ اور بہنوں کے ہمراہ اسکول گیا تھا لیکن اکیلا گھر واپس آیا‘۔
’ہم رمضان اور عید ساتھ گزرتے تھے لیکن اب رمضان اور عید پر بھی والدہ اور بہنیں ساتھ نہیں ہوں گی‘۔
بچے کے والد احمد الزہرانی نے کہا ’مجھے صبح گھر پر حادثے کی اطلاع ملی، میں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا میرا بیٹا محفوظ ہے، گاڑی ایک گہرے کھڈ میں گری تھی۔‘ 
’اہلیہ اور بیٹیوں کو گاڑی سے نکالنے بہت کوشش کی، لوگوں سے بھی مدد طلب کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’حادثے کی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرک تیز رفتاری سے آرہا تھا اور ڈرائیور لین کی پابندی بھی نہیں کررہا تھا۔‘

شیئر: