Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی سفیر کی وزیر تجارت سے ملاقات، دوطرفہ تجارت بڑھانے پر زور

متحدہ عرب امارات کے سفیر حامد عبید الزابی کی نے منگل کو پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر غور و خوص کیا گیا۔
 وزیر تجارت جام کمال خان نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ  پاکستان تمام شعبوں میں ترقی کرے۔
سفیر حامد عبید الزابی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور منفرد تعلقات کی مضبوطی اور اہمیت پر زور دیا۔
سفیر حامد عبید الزابی  نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضروریات ہے۔

شیئر: