Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ابتدائی طورپر ٹریول ہالز نمبر 3 اور4  پر ای گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ای گیٹس کے افتتاح کے موقع پر سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلجنس اتھارٹی ’سدایا‘ کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن شریف الغامدی کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ عبدالعزیز عبداللہ الدعیلج اورسعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الیحیی بھی موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت ہوگی۔(فوٹو: ایس پی اے)

اس موقع پرڈائریکٹر جوازات بریگیڈیئرسلمان الیحیی نے کہا کہ ’ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ای گیٹس کی تنصیب سے مسافروں کو سہولت ہوگی۔ انسانی مداخلت کے بغیر مسافر اپنے سفری معاملات خود کارطریقے سے انجام دے سکیں گے جس سے ان کا وقت بھی بچے گا‘۔
ڈائریکٹر جنرل جوازات کا کہنا تھا ’ای گیٹ مملکت کے شہریوں، مقیم غیرملکی اور زائرین کی سہولت کےلیے نصب کیے گئے ہیں۔ ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل خدمات اور سہولتیں مسافروں کی آسانی کےلیے مہیا کرنا ہے‘۔

شیئر: