Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر آداب عامہ کی خلاف ورزی پر 5 افراد گرفتار

’مذکورہ افراد نے اخلاق و حیا سے عاری مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
الخرج پولیس نے آداب عامہ اور معاشرتی روایات کی خلاف ورزی پر 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ افراد اخلاق و حیا سے عاری اور ملک کے قوانین کے خلاف حرکتوں کے مرتکب ہوئے ہیں۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں دو خواتین سمیت 4 شامی تارکین اور ایک سعودی شہری ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے اخلاق و حیا سے عاری مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور ان کی تمام ویڈیوز میں صنفی میلان پر اکسایا گیا ہے‘۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’وائرل ہونے والی ویڈیوز کی بنیاد پر ان کی شناخت ہوئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: