Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 واں سعودی طیارہ یوکرین کےلیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچ گیا

پولینڈ پہنچنے والے طیارے میں 51 ٹن امدادی سامان موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا 18 واں طیارہ جمعرات 4 اپریل کو یوکرینی عوام کےلیے امدادی سامان لے کر پولینڈ پہنچا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یوکرین کی سرحد کے قریب پولینڈ کے ایئرپورٹ پر اترنے والے طیارے میں 51 ٹن امدادی سامان موجود ہے۔
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت بھیجے گئے امدادی سامان میں بجلی کا سامان شامل ہیں۔
یہ اقدام سعودی عرب کی طرف سے تاریخی کردار کے فریم ورک کے تحت آتا ہے جو دنیا بھر میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کے ساتھ مختلف بحرانوں اور مصائب میں کھڑا رہنے کے حوالے سے ہے۔

شیئر: