Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ اور شیخ السدیس کی ملاقات

مختلف امور میں تعاون کے طریقہ کار پر بھی غورکیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین میں دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے وزیر افرادی قوت اورامورحرمین اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائڑیکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر توفیق الربیعہ سے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حرمین کے دینی امور کے ادارے اور اتھارٹی کے مابین مختلف امور میں تعاون کے طریقہ کار پر بھی غورکیا گیا۔
حرمین میں دینی امور کے سربراہ نے اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر الربیعہ کو ماہ رمضان المبارک میں حرمین میں زائرین کی بہترین خدمت اور کامیاب منصوبہ بندی پر انہیں مبارک باد دی۔
شیخ السدیس نے اس بات پر زوردیا کہ حرمین کے دینی امور کے ادارے کی جانب سے اتھارٹی کے ساتھ ہرمعاملے پر بھرپور تعاون کیا جس کا مقصد زائرین کو ہر ممکن راحت پہنچانا ہے۔
وزیر حج و عمرہ نے دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس کی کاوشوں کو سراہا جو زائرین حرمین کی سہولت و آرام کے لیے کی گئی ہیں۔
اس موقع پر حرمین کے ادارہ دینی امور کی جانب سے وزیر افرادی قوت اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شیئر: