Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل: خاتون آر سی بی کے میچ کے دوران فرینڈز سیریز دیکھتی رہی

اس میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے آر سی بی کو 28 رنز سے شکست دے دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 17ویں ایڈیشن میں 10 ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
آئی پی ایل میں جہاں گراؤنڈ میں ہونے والے ایکشن سے شائقین کرکٹ خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں گراؤنڈ سے باہر بھی دلچسپ سرگرمیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ وائرل ہے جس میں ایک خاتون کو آئی پی ایل میچ کے دوران سٹیڈیم میں بیٹھے مشہور کامیڈی ٹی وی سیریز ’فرینڈز‘ کو فون پر دیکھا جا سکتا ہے۔
خاتون 2 اپریل کو بنگلور کے چنا سوامی سٹیڈیم  میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران سٹیڈیم میں جاری ایکشن کے بجائے موبائل فون پر فرینڈز سے لطف اندوز ہوتی رہی۔
ایکس پر دیپک کمار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یقین نہیں آ رہا کہ یہ خاتون آئی پی ایل میچ کے دوران فرینڈز دیکھ رہی ہے۔‘
 

سنہ 1994 میں ریلیز ہونے والا کامیڈی سِٹ کام فرینڈز کا شمار دنیا کے مقبول ترین ٹی وی شوز میں ہوتا ہے۔
فرینڈز کی کہانی ایسے چھ دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔
اس سیریز کی کاسٹ میں جینیفر انسٹن، لِیزا کُدرو، میتھیو پیری، ڈیوڈ شِوِیمر، کورٹنی کوکس اور میٹ لی بلانک شامل ہیں۔
دوسری جانب اس میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے آر سی بی کو 28 رنز سے شکست دے دی تھی۔
خاتون کے میچ کے دوران فرینڈز دیکھنے پر ایکس صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایکس صارف فِن نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آر سی بی کی مداح ہوگی تو پھر میچ سے اچھا ہے فرینڈز ہی دیکھ لے۔‘
 

ڈاکٹر مانینی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ضرور میچ بوریت والا ہوگا۔‘
 

ایکس صارف ہیہی گادید نے لکھا کہ ’ایسے لوگ میچ کی ٹکٹیں لینے کے حقدار نہیں ہیں۔‘
 

ہرشا دھرشنی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’بطور آر سی بی فین، انہیں ذہنی سکون کی ضرورت ہے۔‘
 

 

شیئر: