Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں 21 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین گرفتار

اقامہ قوانین کی خلاف ورزیں پرگرفتار ہونے والوں کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے (فوٹو: ایکس )
سعودی عرب  کے مختلف ریجنز میں سکیورٹی آپریشنز کے دوران پچھلے ہفتے 21 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گرفتار کیے جانے والے غیرملکیوں میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر14 ہزار323 ، قوانین محنت کی خلاف ورزی پر 2 ہزار 404 جبکہ سرحدی خلاف ورزیوں پر چار ہزار 778 افراد کو حراست میں لیا گیا۔
سکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جو غیرقانونی طورپر مملکت کی سرحد عبور کر کے داخل ہوئے تھے۔
اقامہ قوانین اور لیبر لاز کی خلاف ورزی کے مرتکب غیرملکیوں کو ان کے ملک روانہ کرنے کی کارروائی پر عمل درآمد جاری ہے اس حوالے سے مختلف ممالک کے سفارت خانوں سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ ان کی سفری دستاویزات تیار کرائی جا سکیں بعدازاں انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

شیئر: