Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

ایک کلو گرام سونا 276,177 ریال میں دستیاب رہا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار7 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 241.66 ریال رہی۔
سنیچرکو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 245.83 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 276.18 ریال، 22 قیراط ایک گرام 253.16 اور18 قیراط 207.14 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 276,177 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: