Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں دو ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 16.75 درہم تک اضافہ

21 قیراط ایک گرام کی قیمت 252.75 درہم تک پہنچ گئی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں مسلسل دوسرے ہفتے سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دو ہفتے کے دوران سونے کی فی گرام قیمت  16.75 درہم تک پہنچ گئی۔
امارات میں تاجروں کا کہنا ہے حالیہ عرصے کےدوران سونے کی قیمتیں اب تک کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں تاہم عید الفطر کے باعث زیورات کی طلب میں ’محدود بہتری‘ دیکھی گئی ہے۔
24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی۔ 22 قیراط ایک گرام  کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم ریکارڈ کی گئی۔
21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 9 درہم اضافے سے 216.75 درہم تک پہنچ گئے۔
تاجروں کا کہنا ہے ’عیدالفطر کے تحائف جلد خریدنے کے رجحان اور اپنے ممالک میں تعطیلات کے لیے سفری سرگرمیوں کے باعث سونے کی خریداری میں محدود بہتری آئی ہے‘۔
’سونے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور ریکاڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ کا اثر مارکیٹوں میں طلب پر پڑا ہے‘۔
ایک اور جیولری شو روم کے ڈائریکٹر نے توقع ظاہر کی کہ ’عیدالفطر کے دوران گولڈ مارکیٹوں میں خریداری مزید بڑھے گی‘۔

شیئر: