Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید، امامت کے لیے ناموں کا اعلان

مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز صبح 6 بجکر 19 منٹ پر ہوگی
مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ  کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ’ مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے‘۔
بیان کے مطابق مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ جبکہ مسجد نبوی میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔ 
ایوان شاہی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ منگل 9 اپریل رمضان المبارک کی 30 تاریخ ہے اور بدھ 10 اپریل کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور بیشتر عرب ممالک میں 11 مارچ کو رمضان کا آغاز ہوا، اگر پیر کو چاند نظر نہیں آیا تو منگل 30 رمضان اور عید الفطر بدھ کو ہوگی۔
عیدالفطر اسلامی کیلنڈر کے 10 ویں مہینے شوال کے پہلے دن منائی جاتی ہے۔ یہ دن خاندانوں کو اکٹھے ہو کر خوشی منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مملکت کے ہر علاقے میں عیدالفطر منانے کے لیے اپنی مخصوص روایات ہیں، تاہم ان سب میں جو چیز مشترک ہے وہ ہے دعا، خیرات، مہمان نوازی، اچھا کھانا، عمدہ لباس، سجاوٹ اور رشتہ داروں کے ساتھ وقت گزارنا۔

شیئر: