Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور بلنکن کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں کا جائزہ

وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔(فائل فوٹو: وکی پیڈیا)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب انتونی بلنکن کے درمیان جمعرات کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت اورخطے میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
خاص طور پر سوڈان، غزہ کی پٹی اور گرد ونواح میں ہونے والی پیش رفت اور غزہ میں مزید انسانی امداد کی فراہمی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: