Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الفطر کی تعطیلات میں خفیہ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں فعال

خفیہ پولیس کی گاڑیوں پر مخصوص علامت نہیں ہوتی (فوٹو، ایکس اکاونٹ )
ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کےلیے مملکت کے تمام علاقوں میں خفیہ ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے عید کے تینوں دن گشت میں اضافہ کردیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق الجوف ریجن میں خفیہ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مختلف مقامات پرموجود رہی تاکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کا فوری چالان کیا جاسکے۔
خفیہ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں جو خلاف ورزیاں ریکارڈ کرتی ہیں ان میں گاڑی کی نمبرپلیٹ کا نہ ہونا، اووراسپیڈ ، انڈیگیٹردیئے بغیر اچانک ٹریک کی تبدیلی اور سامنے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ نہ رکھنا شامل ہے۔
واضح رہے ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی طورپر خفیہ ٹیمیں تیار کی گئی ہیں جن کا گاڑی پرکوئی لائٹ یا علامت نہیں ہوتی ۔ خفیہ ٹریفک پولیس کی گاڑیاں انتہائی حساس مانیٹرنگ سسٹم سے آراستہ ہوتی ہیں جو خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کی نمبرپلیٹ اور خلاف ورزی کی نوعیت کو فوری ریکارڈ کرکے اس کا اطلاع کنٹرول روم کو ارسال کردیتی ہیں جہاں سے چالان گاڑی کے مالک کے موبائل فون پر ارسال کردیا جاتاہے۔
ٹریفک ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات میں خفیہ ٹیموں کی پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا جاتا ہے تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کا فوری چالان کیا جاسکے۔

شیئر: