Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط

معاہدے کے تحت سوڈان میں فوڈ سکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی مرکز نے جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے  ورلڈفوڈ پروگرام کے ساتھ مجموعی طور پر 1.4 ملین ڈالر کےدو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
ان معاہدوں کا مقصد سوڈان اور جنوبی سوڈان میں فوڈ سیکورٹی غذائیت میں کمی کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کرنا ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فرانسیسی درالحکومت پیرس میں یورپی یونین کے زیراہتمام سوڈان اور پڑوسی ممالک کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شاہ سلمان مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ جبکہ عالمی خوراک پروگرام کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹرسنڈی مکین نے معاہدے پردستخط کیے۔
 فنڈنگ سے تنازعات، معاشی عدم استحکام اور آفات سے متاثرہ 35 ہزار سے زیادہ بچوں، حاملہ یا دودھ پلانے والی ماوں کو فائدہ پہنچے گا۔
خاص طور پ سوڈان میں تقریبا 29 ہزار اور جنوبی سوڈان میں 6 ہزار افراد اس سے مستفید ہوں گے۔

شیئر: