Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مکانات کے کرائے بڑھ گئے، کون سے اشیا سستی ہوئیں؟

فرنیچر کی قیمتوں میں 3.2 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی (فوٹو: اخبار24)
سعودی اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ مملکت میں گزشتہ برس  کے مقابلے میں افراط زر کی شرح گزشتہ ماہ 1.6 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ’ مکانات کے کرایوں میں ہونے والا اضافہ اس کا بنیادی سبب ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات کا کہنا ہے ’مکانوں کے کرایوں، بجلی، پانی اور دیگر بلوں میں 8.8 فیصد ہونے والے اضافے کے اثرات مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔
سروے کے مطابق اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 0.9 فیصد جبکہ ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں 1.8 فیصد، سروسز میں 1.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا ’سال 2023 کے مقابلے میں سال 2024 میں سب سے زیادہ اضافہ کرایوں میں ریکارڈ کیا گیا جس کے براہ راست اثرات افراط زر پرمرتب ہوئے‘۔
مکانوں کے کرایوں کے حوالے سے سروے میں کہا گیا کہ ’رہائشی مکانوں کے کرایوں میں مارچ 2024 کے دوران 10.5 فیصد اضافہ ہوا ‘۔
’ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا جن میں سبزیوں کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ 6.8 فیصد جبکہ ریسٹورانٹ سیکٹر میں 2.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا‘۔
دوسری جانب فرنیچر کی قیمتوں میں 3.2 فیصد کمی بھی ریکارڈ کی گئی جبکہ ملبوسات کی قیمتوں میں 4 فیصد کی کمی نوٹ کی گئی۔

شیئر: