Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمپنگ اینڈ ڈریسیج چمپئن شپ کا آغاز آج ہوگا

’چار دن تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 24 ممالک سے تعلق رکھنے 51 افراد شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں آج ورلڈ جمپنگ اینڈ ڈریسیج چیمپئن شپ کا آغاز ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چار دن تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 24 ممالک سے تعلق رکھنے 51 افراد شریک ہوں گے۔
قبل ازیں بین الاقوامی گھڑ سواری فیڈریشن نے نومبر میں سعودی عرب کوچیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ جمپنگ اینڈ ڈریسیج چیمپئن شپ پہلی مرتبہ مشرق وسطی میں ہو رہا ہے۔
سعودی دار الحکومت میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مجموعی طور پر 10.3 ملین ریال کے انعامات دیئے جائیں گے۔
چیمپئن شپ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑی مجموعی انعامی رقم ہے جبکہ اس سے پہلے مجموعی انعامی رقم 5.2 ملین ریال ہوا کرتی تھی۔

شیئر: