Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور کی سرائیو عالمی کتب میلے میں شرکت

وزارتی کارنر میں آنے والوں کو تحائف پیش کیے جارہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت ورہنمائی  کی جانب سے بوسنیا ہرزیگوینا میں شاہ فہد کلچرل سینٹر کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ویں سرائیو عالمی کتاب میلے میں خصوصی اسٹال لگائے گئے ہیں  ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق میلے کا افتتاح 17 اپریل کو کیا گیا جو 22 اپریل 2024 تک جاری رہے گا۔
سرائیو کے عالمی کتب میلے میں سعودی پویلین کا افتتاح بوسنیا میں نائب سعودی سفیر احمد المحایلی اور کنگ فہد کلچرل سینٹر کے قائم مقام ڈائریکٹر عبداللطیف بن ناصر الحسین نے کیا۔

چلڈرن کارنر میں بچوں کی کہانیوں کا تعارف پیش کیا جارہا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)ْ

عالمی کتب میں سعودی پویلین کے افتتاح کے موقع پر بوسنیا کی سرکاری شخصیات اوردیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
سرائیو کتب میلے میں اسلامی امور کی جانب سے  وزارت اور ثقافتی و تعلیمی مرکز کی کتابوں کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی جارہی ہے۔
وزارت نے سرائیو عالمی کتب میلے میں سعودی وژن 2030 کے حوالے سے  دستاویزی فلم بھی دکھائی جا رہی ۔ 
علاوہ ازیں مملکت کے خوبصورت شہروں اور اہم سیاحتی مقامات کے بارے میں بھی مختصر فلموں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
کتب میلے میں کنگ فہد کلچرل سینٹر کی جانب سے خصوصی طورپرتیارکردہ دستاویزی فلم بھی دکھائی جارہی ہے جس میں سینٹرکے اہداف اور کام کی نوعیت کو اجاگرکیا گیاہے۔

مسجد الحرام کے ماہر خطاط کے نادر نمونے بھی دیکھے اور پسند کیے جارہے ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

کتب میلے  میں قائم سعودی سٹال میں تعلیمی اور تربیتی پروگراموں کا بھی تعارف پیش کیا جارہا ہے۔ سعودی ثقافت کے تحت سعودی لباس میں فوٹو گرافی کے علاوہ سعودی کافی کی تیاری کے طریقہ کار پر بھی ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
کتب میلے کا  اہم گوشہ عربی خطاطی کا ہے۔ مسجد الحرام میں عربی رسم الخط سے مزین  ماہر سعودی خطاط ابراہیم العرافی کا ایک کارنر بھی ہیں جہاں وہ  لوگوں کو خطاطی کے نمونے پیش کررہے ہیں۔ 
 کتب میلے کے  چلڈرن کارنر میں بچوں کے حوالے سے کہانیوں کا تعارف بھی پیش کیا جارہا ہے۔
نمائش میں وزارت امور کی شرکت مملکت کے اندر اور باہر اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے اس کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اس کا مقصد دنیا بھر میں اعتدال اور رواداری کے کلچر کو پھیلانا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: