Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں ’ڈیجیٹل میڈیا‘ کے لائسنس کی شرائط جاری

اخبار کا ایڈیٹر انچیف سعودی شہری ہو۔ (فوٹو سبق)
وزارت اطلاعات نے ’ڈیجیٹل اخبار‘ کے لیے لائسنس کی شرائط جاری کردیں۔ صحافتی خدمات کے لیے مستقل ایڈریس کا ہونا بنیادی شرط ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب میں آن لائن اخبار کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے حوالےسے وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ نکات میں کہا گیا ہے کہ اخبار کا ایڈیٹر انچیف سعودی شہری ہو۔
ایڈیٹر انچیف کی عمر 18 برس سے کم نہ ہو۔ تعلیمی قابلیت ماسٹر ڈگری یا اس کے مساوی ہو۔ صحافتی امور کا تجربہ رکھتا ہو۔
واضح رہے وزارت اطلاعات کی جانب سے میڈیا ہاوسز کے لیے لازمی ہے کہ وہ وزارت میں اندراج کرائیں۔ آن لائن اخبار کے لائسنس کی درخواست کے لیے وزارت نے ویب سائٹ پر سہولت فراہم کی ہے ۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: