Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں کیمل واک، سعودی عرب اور پاکستان کی شرکت

’ایونٹ پہلی بار پیرس کی گلیوں میں داخل ہو گا اور ایفل ٹاور سے گزر کر یونسکو کےدفتر تک پہنچے گا‘ ( فوٹو: العربیہ)
آج ہفتے کوفرانس کے دارالحکومت پیرس میں ’کیمل واک‘ منعقد کی جا رہی جس میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت 30 ممالک کے وفود شرکت کر رہے ہیں۔
العربیہ کے مطابق ایونٹ کا اہتمام فرانس اور یورپ میں اونٹوں کی ترقی کے لیے فرانسیسی فیڈریشن نے پیرس میں اقوام متحدہ کے سال 2024 کو بین الاقوامی سال قرار دینے کے فیصلے کے جشن کے طور پر کیا ہے۔
 اقوام متحدہ نے رواں سال کو اونٹوں کا سال قرار دیا ہے جس کا مقصد اونٹوں کی افزائش نسل کو بہتر بنانا اور اسے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
تقریب میں اونٹوں کے شعبے میں کام کرنے والی متعدد بین الاقوامی تنظیمیں، فیڈریشنز، حکومتی شعبوں کے نمائندے، اونٹ پالنے والوں اور اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد شرکت کررہے ہیں تاکہ بین الاقوامی برادری کو ’اونٹ کا سال‘ سے متعارف کرایا جا سکے۔
اس اہم ایونٹ میں سعودی عرب بھی بھرپور شرکت کررہا ہے۔ مملکت میں اونٹ ثقافتی علامت کے طور پر قدیم زمانے سے ہے۔
مسلسل تیسری بار منعقد ہونے والا یہ ایونٹ پہلی بار پیرس کی گلیوں میں داخل ہو گا اور ایفل ٹاور سے گزر کر یونسکو کےدفتر تک پہنچے گا۔
 ایونٹ میں 30 سے زائد ممالک کی شرکت کریں گے ۔ کیمل واک میں شرکت کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات، قطر، سلطنت عمان، بحرین، کینیڈا، انڈیا، مراکش، تنزانیہ، پیرو، الجزائر، جمہوریہ چیک، پاکستان، تونس، آسٹریا، ہسپانیہ ، برونڈی، سینیگال، جمہوریہ کانگو، موریطانیہ، فرانس، سوڈان، چاڈ، انگولا، انگلینڈ اور یوگنڈا شامل ہیں۔
 

شیئر: