Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر کو سونے کے نرخ فی گرام تین ریال کم ہوگئے

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 248.86 ریال رہی۔ (فائل فوٹو: عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 22 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں فی گرام تین ریال کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 248.86 ریال رہی۔
اتوار کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 252.44 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 284.41 ریال، 22 قیراط ایک گرام 260.71 اور18 قیراط 213.31 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,389.08، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,502.85 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,730.38 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 286,405 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: